ایل ڈی اے کایوبی ڈی کینال روڈ پر آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار

ایل ڈی اے کایوبی ڈی کینال روڈ پر آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ روزیوبی ڈی کینال روڈ پر کارروائی کر کے غیر قانونی تعمیرات اور چار دیواریاں مسمار کر دیں۔یہ عمارتیں رضوان گارڈن ‘ ہربنس پورہ ‘غوث گارڈن اور لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل ہاؤسنگ سکیم میں مسمار کی گئیں۔اس موقع پر شہریوں نے آپریشن کو خوش آئند قرارد یتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آپریشن جاری رکھا جائے۔