ندیم الحق کی کتاب پاکستان 2050ء میں ایشیئن ٹائیگر کیسے بنا پر سیمینار
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں نامور ماہرِ معاشیات ڈاکٹر ندیم الحق کی کتاب پاکستان 2050ء میں ایشیئن ٹائیگر کیسے بنا پر سیمینار کا انعقاد۔ڈاکٹر ندیم الحق ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،جی سی یو ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈسوشل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران اور پروفیسر محبوب الحق چیئر ڈاکٹر انجم نسیم نے خطاب کیا۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اور مقابلہ سیاسی حکومتوں کو مجبور کرتا ہے کہ وہ عوام کی فلاح کے لیئے کام کرے۔اس موقع پر ڈاکٹر ندیم الحق نے طلباء کو اپنی کتاب کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اوران کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔