ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کے ہاتھوں دو نئی پوسٹوں کی تعمیر کا افتتاح

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کے ہاتھوں دو نئی پوسٹوں کی تعمیر کا افتتاح

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی نے دو نئی پوسٹوں کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ جھبراں شیخوپورہ اور پٹرولنگ پوسٹ پل جھریاں حافظ آباد کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر، ایس ایس پی لاہور ریجن بابر بخت قریشی، ایس پی گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا، ایس پی پٹرولنگ ہیڈکواٹرز شازیہ سرور سمیت ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک اور ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر غیاث گل بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی نے افتتاحی تختیوں کی نقاب کشائی بھی کی۔ اس موقع پر دیگر پولیس افسران ، عوامی نمائندے اور مقامی افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے دونوں مقامات پر الگ الگ خطاب میں کہا کہ پٹرولنگ پوسٹ 35کلومیٹر کے علاقے میں گشت کرتی ہے۔

مزید : علاقائی