نواب ٹاؤن: سرکاری افسر خاتون کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا
لاہور(کرائم رپورٹر) نواب ٹاون کے علاقے میں 68سالہ خاتون کی پرسرار موت کا معمہ حل نہ ہو سکا ، تفصیلات کے مطابق نواب ٹاون کے علاقے پی سی ایس آئی آر میں واقع گھر میں دو روز قبل ریٹائرڈسرکاری افسر خاتون 68سالہ رضیہ بی بی اپنے گھر میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پائی گئی تھی پولیس کے مطابق رضیہ بی بی اپنے چھوٹ بیٹے کے ہمراہ گھر میں رہتی تھی جو دو روز سے غائب ہے جبکہ اس کا بڑا بیٹا کینیڈا میں مقیم ہے رضیہ بی بی کو قتل کیا گیا یا اس کی موت طبی تھی کہنا قبل از وقت ہو گا اصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ آنے پر ہی واضع ہونگے جس کی روشنی میں قانو نی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔