ڈی آئی جی آفس کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ‘ لاہور پولیس کو ساڑھے 5کروڑ کے فنڈز جاری

ڈی آئی جی آفس کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ‘ لاہور پولیس کو ساڑھے 5کروڑ کے فنڈز ...

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آفس کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ ، حکومت پنجاب نے لاہور پولیس کو ساڑھے 5کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی آفس کی پرانی بلڈنگ کو مسمار کر کے نئی بلڈنگ بنانے کے لیے حکومت پنجاب سے ساڑھے 5کروڑروپے فنڈز مانگے گئے تھے گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے یہ فنڈز جاری کردیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آفس کی 4کنال اراضی پر دو ٹاور تعمیر کیے جائیں گے۔

Back

مزید : علاقائی