سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی کے اغوا ء کی اندراج مقدمہ درخواست نمٹادی گئی
لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی کے اغوا ء کی اندراج مقدمہ درخواست نمٹادی ہے۔سابق کرکٹرسعید انور کی بہن شکیلہ انور نے اندراج مقدمہ کے لئے سیشن کورٹ سے رجوع کررکھا تھاجس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چند روز سے شوہر لاپتہ ہے لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت جنوبی چھاؤنی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔عدالت کو پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اس بابت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس پرفاضل جج نے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹا دی ہے۔