جنوری میں ون ویلنگ اور گراں فروشی کرنیوالے 55 ملزموں پر 70ہزار جرمانہ

جنوری میں ون ویلنگ اور گراں فروشی کرنیوالے 55 ملزموں پر 70ہزار جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ فہد عباس نے ماہ جنوری میں ون ویلنگ اور گراں فروشی کے 55 ملزموں پر 70ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شادباغ، نواں کوٹ ، مستی گیٹ اور تھانہ نولکھا میں ون ویلنگ کے مقدمات درج تھے۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ون ویلنگ اور گراں فروشی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

مزید : علاقائی