مانگا منڈی: تیز رفتارمزدہ ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر، 2افراد شدیدزخمی

مانگا منڈی: تیز رفتارمزدہ ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر، 2افراد شدیدزخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) مانگا منڈی کے علاقہ میں تیز رفتار مزدہ ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکر ا گیاجسکے نتیجے میں 2افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیازخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقہ مین ملتان روڈ پرتیز رفتار مزدا ٹر ک بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے جاٹکرایاجس کے موٹر سائیکل پرسوار 2افرادعامر اور حسن شدید زخمی ہوگئے جبکہ مزدا ٹر ک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔زخمیوں کو ریسکیو کی مدد سے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : علاقائی