وحدت کالونی: تالے توڑ کارروائی‘ سٹی بکس دکان سے لاکھوں کا سامان چوری

وحدت کالونی: تالے توڑ کارروائی‘ سٹی بکس دکان سے لاکھوں کا سامان چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کا لو نی کے علا قہ میں سٹی بکس کی دکا ن سے چوروں نے تالے توڑ کر لا کھوں روپے ما لیت کا ساما ن چوری کر لیا ، جس کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تا ہم پو لیس چوروں کا تاحال سراغ نہیں لگا سکی ۔مقدمے کے مد عی کلیم اللہ نے روز نا مہ پاکستان کو بتا یا ہے کہ 4فروری کو وہ اپنی دکان جو کہ رحمان پورہ کا لو نی سلطان احمد روڈ پر واقع ہیکو رات دس بجے کے قریب تالے لگا کر گھر چلا گیا اگلے روز صبح انھیں ملک شاپ والے دکاندار نے فون کر کے بتا یا کہ ان کی دکا ن کے تا لے ٹوٹے ہو ئے ہیں اور اندر سا ما ن بھی بکھرا پڑاہے انھوں نے موقع پر آکر دیکھا تو دکا ن سے تقر یباً سوادولاکھ کا سامان نقدی 70ہزار روپے،ایل سی ڈی کا لنگ کا رڈ،لیپٹاپ اور گفٹآئٹم دکا ن سے غائب پاکر انھوں نے پولیس کو اطلا ع دی جس پر انہوں نے نا معلوم ملز مان کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ۔ملزمان نے دکان کے تالے توڑ کر شٹر کو بھی نقصان پہنچایا اور وردات کی ہے ۔انھوں نے پو لیس افسران سے ملز مان کی گر فتا ری کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے ساما ن کی برآمد گی کی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...