قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے 38 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے 38 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سے 38 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقے قلعہ گجر سنگھ بازار میں 38سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر دکانداروں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...