باٹاپور: 10سالہ عادل کے قاتل 4روز کے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے

باٹاپور: 10سالہ عادل کے قاتل 4روز کے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) باٹا پور کے علاقہ میں 10سالہ عادل کے قاتلوں کو پولیس چار روز گزر جانے کے باوجود گرفتار نہیں کر سکی ہے، تفصیلات کے مطابق تقی پور گاؤں میں چار روز قبل دو گروپوں کے درمیان چودھراہٹ کے تنازعہ پر فائرنگ کے تبادلے میں 10 سالہ عادل فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا تھا اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر لواحقین اور اہل علاقہ نے گزشتہ روز تھانہ باٹا پور کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر لواحقین کا کہنا تھا کہ چار روز گزر جانے کے باوجود پولیس ملزموں کو گرفتار نہیں کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -