آئی جی جیل خانہ جات کا بغیر پیشگی اطلاع ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کا اچانک دورہ

آئی جی جیل خانہ جات کا بغیر پیشگی اطلاع ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کا اچانک دورہ

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے گذشتہ رات بغیر کسی پیشگی اطلاع ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کا اچانک دورہ کیا اور جیل کے سیکورٹی انتظامات ،صفائی کے معیار اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔جیل سپر نٹنڈ نٹ محمد یعقوب جوڑا اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔آئی جی نے اچانک دورے کے باوجود بہترین سیکورٹی انتظامات اور صفائی کے معیار کو سراہتے ہوئے جیل سپر نٹنڈ نٹ کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔جیل سپر نٹنڈ نٹ نے آئی جی کو انتظامی اور سیکورٹی امور کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...