جناح ہسپتال : ڈاکٹر کی بے حسی ، شدید کمر درد کا مریض چل بسا

جناح ہسپتال : ڈاکٹر کی بے حسی ، شدید کمر درد کا مریض چل بسا

 لا ہور (کر ائم رپو رٹر)کمرمیں شدیددردکے مرض میں مبتلا جناح ہسپتال لاہور میں علاج کیلئے آنے والا شہری محمد حسین ڈاکٹروں کی بے حسی کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلاگیا 35 سالہ محمد حسین کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ وہ اوکاڑہ کے رہائشی ہے گزشتہ روز کمر میں شدید درد میں مبتلا ہو کر علاج کروانے کیلئے جناح ہسپتال پہنچاجہاں مریض کو آئی سی یو میں چوبیس گھنٹے رکھنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ تکلیف دوبارہ شدت اختیار کرنے پر متوفی محمدحسین نے ڈاکٹروں سے علاج کیلئے کہا تو انہوں نے مریض کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا جس پر وہ ہسپتال میں ہی دم توڑگیا جبکہ دوسری طرف ڈاکٹروں کے اس روئیے کیخلاف مریض کے ورثاء سراپا احتجاج بن گئی اور انہوں نے جناح ہسپتال کے باہر ڈیڈ باڈی سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی ورثاء کا الزام تھا کہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی بے حسی کی وجہ سے ان کا مریض موت کی آغوش میں چلا گیا ہے مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے مریض کے انتقال پر ہسپتال انتظامیہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...