سٹی ٹریفک پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے:رائے اعجاز

سٹی ٹریفک پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے:رائے اعجاز

لا ہور(کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمدنے سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں نئے بھرتی ہونے والے 390میل ٹریفک اسسٹنٹس اور 22لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس کو کیپٹن(ر)شہید سید احمد مبین پولیس لائن مناواں میں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز امتیا ز الرحمن ،ڈی ایس پی ٹریفک فلائنگ اسکواڈز،انسپکٹر شفقت گوندل اورآر آئی انسپکٹریاسین سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں فرائض سرانجام دیتے ہوئے آپ کو خوشی محسوس ہو گی اس کی سب سے بڑی وجہ خدمت خلق ہے اللہ نے آپ سب کو ایک نیک فریضہ کیلئے منتخب کیا ہے تاکہ آپ شہریوں کی خدمت کرتے ہوئے ان کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور آپ کی صحت اور تکالیف کو مکمل خیال رکھے گی، تمام ٹریفک اسسٹنٹس کو قانون کے مطابق میڈیکل اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، ٹریفک اسسٹنٹس کی رہائش کیلئے مناواں پولیس لائن میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ،ٹریفک اسسٹٹس کو دیگر پولیس ملازمین سے زیادہ مراعات اور سہولیات فراہم کی گئیں ہیں،ٹریفک اسسٹنٹس کی ڈیوٹی کا دورانیہ آٹھ گھنٹے ہو گا اور ہفتہ میں ایک چھٹی بھی دی جائے گی ۔

مزید : علاقائی