پنجاب بھر میں حادثات‘ 8افراد جان کی بازی ہار گئے، 536شدید زخمی

پنجاب بھر میں حادثات‘ 8افراد جان کی بازی ہار گئے، 536شدید زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے834مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں536افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں403افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 8افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔

مزید : علاقائی