گردہ سکینڈل: ایف آئی اے کاوکیل حتمی دلائل کیلئے 9 فروری کوطلب

گردہ سکینڈل: ایف آئی اے کاوکیل حتمی دلائل کیلئے 9 فروری کوطلب

لاہور(نامہ نگار)گردہ فروخت سکینڈل کیس میں ملوث مرکزی ملزمان ڈاکٹر نجف اور کشف کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت پر سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی ، عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل کو ملزمان کے خلاف حتمی دلائل کے لئے 9 فروری کوطلب کر لیاہے ،علاوہ ازیں گردہ سکینڈل کے جیل میں قید3 ملزمان غلام رسول ، شاہد رشید اور بشیر نے بھی جیل سے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے جس کی سماعت بھی 9 فروری کو ہو گی ۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے گردہ سکینڈل میں ملوث ملزمان ڈاکٹر نجف اور کشف کی جانب سے دائر قبل ازگرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی ۔

مزید : علاقائی