7بچوں کی ماں کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کا شوہر بری
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 7بچوں کی ماں شمیم کو گلا دبا کر قتل کرنے والے مقتولہ کے شوہر محمد اقبال کو بری کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ندیم اختر تبسم کی عدالت میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے محمد اقبال کے خلاف قتل کا چالان پیش کررکھاتھا، عدالت میں مقتولہ کے بھائی نے بتایا تھا کہ اس کی بہن شمیم بہنوئی اقبال کے گلا دبانے سے ہلاک ہو ئی تھی۔ عدالت میں ملزم پر استغاثہ قتل ثابت نہیں ہوسکا۔ملزم اقبال کے خلاف 2016ء میں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔