ہراساں کرنے پر شہری کی ایچ بی ایل کیخلاف بینکنگ عدالت میں درخواست دائر

ہراساں کرنے پر شہری کی ایچ بی ایل کیخلاف بینکنگ عدالت میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ہراساں کرنے پر شہری نے سٹی بینک اور ایچ بی ایل کے خلاف بینکنگ عدالت میں درخواست دائر کردی ۔عدالت نے 15مارچ کو متعلقہ بینکوں سے درخواست گزار کے اکاؤنٹ کاریکارڈ طلب کر لیاہے۔ جج بینکنگ کورٹ نمبر 1 قمر اعجاز نے درخواست کی سماعت کی،درخواست گزاراعظم سلطان سہروردی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے 1995ء میں سٹی بینک سے کریڈٹ کارڈ بنوایااور تمام واجبات بھی ساتھ ساتھ ادا کرتارہا، اب سٹی بینک ایچ بی ایل میں ضم ہو چکا ہے اور ایچ بی ایل نے مزید رقم کا مطالبہ شروع کر دیا ہے، وہ تمام واجبات کی ادائیگی کر چکا ہے ، بینک کا عملہ انہیں ہراساں کر رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -