اقدام قتل کے مجرم کو عمر قید ، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا

اقدام قتل کے مجرم کو عمر قید ، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں مجرم جاوید اقبال کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے جرم ثابت ہونے پر قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایاہے۔جاوید پر دوست صدیق کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔

،اس کے خلاف تھانہ چوہنگ میں قتل کا مقدمہ 2012 میں درج کیا گیا تھا۔عدالت نے گزشتہ روزوکلاء کی بحث اور گواہان کی شہادت کی روشنی میں مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...