سابق سیکرٹری جم خانہ گجرات کی عبوری ضمانت میں توسیع

سابق سیکرٹری جم خانہ گجرات کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج امجد خان نے نجی تعلیمی ادارے کی ایک کروڑ 83لاکھ کی رقم مبینہ طور پر خوردبرد کرنے والے ملزم سابق سیکرٹری جم خانہ گجرات عدنان خان کی عبوری ضمانت میں 14فروری تک توسیع کردی ہے۔عدالت میں تھانہ نصیرآباد میں درج ہونے والے خوردبرد کے کیس میں ملوث سابق سیکرٹری جم خانہ گجرات عدنان خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

،عدالت نے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کررکھا تھا لیکن جج کے رخصت کی وجہ سے سماعت 14فروری تک ملتوی کردی گئی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...