زینب قتل کیس : ملزم عمران کامزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ

زینب قتل کیس : ملزم عمران کامزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور میں ننھی بچی زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے۔ ملزم عمران کو انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد کی عدالت میں سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمران زینب سمیت 7 بچیوں سے جنسی بداخلاقی اور قتل کیس میں ملوث ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم عمران بچوں کو چیز کے بہانے اغوا ء کرتا تھااور اس کے بعد انہیں بداخلاقی کا نشانہ بناتا، ملزم کا ڈی این اے 7دوسرے کیسز میں بھی ملا ہے۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جسے جزوی طور پر قبول کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...