لڑکی سے شادی کی خاطر اسکے شوہرکے قاتل کو سزائے موت

لڑکی سے شادی کی خاطر اسکے شوہرکے قاتل کو سزائے موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ندیم اختر تبسم نے لڑکی سے شادی کی خاطر اس کے شوہرکو قتل کرنے والے مجرم صدام حسین کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک مقتول کی بیوی ملزمہ حمیرا کوجرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا ہے۔ تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے شمیم عرف زاہد کو قتل کرنے کے الزام میں اس کی بیوہ حمیرا اور صدام حسین نامی شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا۔فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرم صدام حسین کو مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک مقتول کی بیوہ حمیرا بی بی کو بری کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -