دل کا مریض انصاف کیلئے ہسپتال سے ویل چیئرپر عدالت پہنچ گیا

دل کا مریض انصاف کیلئے ہسپتال سے ویل چیئرپر عدالت پہنچ گیا

لاہور(نامہ نگار)دل کا مریض انعام الہی شیخ آکسیجن لگاکرانصاف کے لئے ہسپتال کے بستر سے ویل چیئرپر سیشن کورٹ عدالت پہنچ گیا ،متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ اس کی 5کروڑ مالیت کی پراپرٹی ملزمان نے جعلسازی سے فروخت کر دی ہے ،ایڈیشنل سیشن جج منور حسین کی عدالت میں درخواست گزارانعام الہی شیخ نے اپنے وکیل کی وساطت سے اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان محمد اسلم، یاسین خان، توصیف خان، اجمل اور تنویر نے درخواست گزار کا جعلی مختار نامہ تیارکرایا اور اس کی مدد سے اس کی 5کروڑ مالیت کی پراپرٹی فروخت کر دی ہے ،مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔فراڈ کے صدمے سے انعام الہی شیخ کو پی ائی سی ہسپتال داخل ہونا پڑا ،فاضل جج نے درخواست پر مزید کارروائی 9فروری تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مزید : علاقائی