قتل کے 2ملزمان کوقید اور جرمانے، دیگر 3 نامزد بری

قتل کے 2ملزمان کوقید اور جرمانے، دیگر 3 نامزد بری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد عرفان بسرا نے شاہدرہ کے قتل کے مقدمہ میں ملزم فیاض عرف ججی کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ملزم وقاص عرف وکی کو 5سال قید اور 75ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے شاہدرہ کے قیصرنامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں چالان پیش کررکھا تھا۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ دونوں مجرموں کو مذکورہ بالا سزائیں سنا دی ہیں جبکہ اس کیس میں دیگر نامزد تین ملزمان کاشف،شہباز اور شہزاد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیاہے۔پانچوں ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے 2011ء میں مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے گھریلوجھگڑے پر قیصر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید : علاقائی