لو میرج کرنیوالی لڑکی شوہرکیخلاف مقدمہ خارج کرانے عدالت پہنچ گئی

لو میرج کرنیوالی لڑکی شوہرکیخلاف مقدمہ خارج کرانے عدالت پہنچ گئی

لاہور(نامہ نگار)محبت کی شادی کرنے والی کرن شوہرکے خلاف درج مقدمہ خارج کرانے کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی،ٹبی سٹی کی رہائشی کرن سیمل اپنے خاوند محمد علی کے ساتھ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل کی عدالت میں پیش ہوئی، لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ اس کے والد محمد مشتاق نے محمد علی کے خلاف اس کے اغواء کا جھوٹامقدمہ درج کرایا ہے ،اسے کسی نے اغواء نہیں کیا اس نے محمد علی سے اپنی مرضی سے پسندکی شادی کی ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ اغواء کا جھوٹامقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے کرن کے بیان کے بعد محمد علی کے خلاف اغواء کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : علاقائی