گراں فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 18 ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ

گراں فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 18 ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے گراں فروشی کیس میں 18 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں پرائس کنٹرول ایکٹ کا مقدمہ درج ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اپنے جنرل سٹور، سبزی اور دودھ کی دکانوں میں اشیا کے ریٹ بڑھا کر فروخت کر رہے تھے۔

ملزموں نے اشیا ء کے نرخ مقررہ قیمت سے بڑھا کرپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔ ملزمان میں محمد شفیق ، وسیم ، عمران، ندیم قیصر ، جمشید، ساجد اور بابر حسین وغیرہ 18 ملزمان شامل ہیں۔

مزید : علاقائی