ماڈل ٹاؤن ، کینٹ اور ضلع کچہری میں وائٹ واش کا کام مکمل

ماڈل ٹاؤن ، کینٹ اور ضلع کچہری میں وائٹ واش کا کام مکمل

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کے حکم پر ماڈل ٹاؤن کچہری، کینٹ کچہری اور ضلع کچہری میں وائٹ واش اور صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر لیا گیاہے، تمام عدالتوں کے کمروں کے اندر اور بیرونی دیواروں پر سفیدی کی گئی ہے، سائلین اور وکلا ء نے انتظامیہ کے اس کام کو سراہا ہے۔

،شہریوں کا کہنا ہے کہ کچہریوں میں وائٹ واش کروانے اور دیگر انتظامی امور کو بہتر کرنے سے ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے ۔

مزید : علاقائی