محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم میں مستقل ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم میں مستقل ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی قرارداد ...

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم میں مستقل ڈائریکٹو ریٹ یا اتھارٹی قائم کرنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔محکمہ خواندگی بنیادی تعلیم 2002میں وجود آیا۔اس ادارے سے وابستہ اساتذہ نے مزدور،بھٹہ مزدور اور خانہ بدشوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا ۔

جبکہ اس پروجیکٹ میں کام کرنے والے اساتذہ پندرہ سالوں سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں ان کو پانچ ہزار ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے ۔

لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اس ادارے کے ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے اور ان کی تنخواہ بھی کم از کم پندرہ ہزار کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...