صفائی ،سیوریج سسٹم اور واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلیے کام جاری ہے،تنویر بلوچ

صفائی ،سیوریج سسٹم اور واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلیے کام جاری ...

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے چیف آفیسر تنویر خان بلوچ نے بتایا ہے کہ کوٹ عبدالمالک شرقپور خورد اور دیگر علاقوں میں گلیوں بازاروں کی صفائی ،سیوریج سسٹم اور واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔روزانہ کی بنیاد گلیوں بازاروں کی صفائی کی جارہی ہے ۔سینٹری ورکرز بہتر طریقہ سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔

چیف آفیسر تنویر خان بلوچ نے بتایاکہ میں بھی صفائی کے نظام کو چیک کرنے کے لیے علاقوں کا دورہ کرتا ہوں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4