ختم نبوت سے غداری کرنے والے اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکتے،حامد رضا

ختم نبوت سے غداری کرنے والے اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکتے،حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ختم نبوت سے غداری کرنے والے اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکتے۔ تحریک ختم نبوت ختم کرنے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہو گی۔ نواز شریف الطاف حسین کے راستے پر چل پڑا ہے۔ سابق نااہل وزیر اعظم عدلیہ کو متنازعہ بنا کر پاکستان سے غداری اور پاکستان دشمنوں سے وفاداری کر رہا ہے۔ ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے۔ قوم آئندہ الیکشن میں ن لیگ سے ہر ظلم کا جواب لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اچھرہ میں مفتی مقیم خان کی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے خود کش حملے پھر شروع ہو گئے ہیں۔ سول اداروں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا۔ نیکٹا کا فعال نہ ہونا حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے۔ دہشت گردوں کے فکری سہولت کار حکومت کے اتحادی ہیں۔

کالعدم جماعتوں کا سب سے بڑا ہمدرد پنجاب کابینہ میں بیٹھا ہے۔ اہل سنت کے اتحاد کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں۔ 2018 کے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ختم نبوت کا حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو انتخابی میدان میں شکست دیں گے۔