لاہوریوں نے فیصلہ سنا دیا،اشرف بھٹی

لاہوریوں نے فیصلہ سنا دیا،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ موچی گیٹ کے جلسہ میں لاکھوں کی عوام نے شرکت کرکے تخت لاہور کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تخت لاہور کو مسترد کردیا ہے۔
اب آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے ۔وہ اپنے حلقہ انتخاب این اے 129 کے علاقے صوئے آصل میں کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے موچی گیٹ کے کامیاب جلسہ سے ثابت ہوگیا کہ لاہور آج بھی پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری ایک دانش مند اور پاکستانی سیاست کے ساتھ ساتھ عالمی سیاست کو بھی سمجھنے والے سیاست دان ہیں اور ہر کوئی ان کی سیاسی بصیر ت کا معترف بھی ہے انہوں نے جو کہا وہ کرکے بھی دکھایا ان کی سیاسی بصیرت کی جھلک سینٹ کے انتخاب میں بھی نظر آئے گی اور اب ایک مرتبہ پھر ان کی بہترین سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے چیرمین سینٹ پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا اور پھر اس کے بعد عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم بھی ایک جیالہ ہی ہوگا ، پیپلزپارٹی سینٹ اور عام انتخاب میں بھر پور کامیاب حاصل کرے گی ،عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ر ہیں گے ،عوام کے دلوں میں آج بھی شہید ذوالفقارعلی بھٹو زندہ ہیں اور ان کی آج بھی بے نظیر شہید سے گہری محبت ہے ۔