عمران خان 9فروری کو لودھراں میں جلسہ کریں گے، عبدالعلیم خان

عمران خان 9فروری کو لودھراں میں جلسہ کریں گے، عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی )این اے154کے ضمنی الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے صدر سینٹرل پنجاب عبدالعلیم خان بھی لودھراں پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پارٹی کی انتخابی مہم ، لودھراں کے جلسے اور ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں حصہ لیا عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان 9فروری کو لودھراں میں شاندار جلسہ عام سے خطاب کریں گے جو اس حلقے کے عوام کی طرف سے ایک مرتبہ پھر نواز لیگ کو مسترد کرنے اور کپتان کے حق میں فیصلہ دینے کا دن ہو گا ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن12فروری کے ضمنی الیکشن میں علی خان ترین کی کامیابی کیلئے تن ، من اور دھن کی قربانی دینے کو تیار ہے ،پہلے بھی جہانگیر خان ترین کی کامیابی نے ثابت کیا تھا کہ نواز لیگ ملک بھر کی طرح اس حلقے میں بھی مقبولیت کھو چکی ہے اور اب دوبارہ کسی قیمت پر انہیں اقتدار میں آنے کا موقع نہیں ملے گا عبدالعلیم خان نے لودھراں میں ایم پی اے شعیب صدیقی کی قیادت میں کام کرنے والی کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کی اور ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں اب تک کی ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف انتہائی منظم انداز میں اس ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کو آگے بڑھا رہی ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر ہے ،الیکشن ڈے کیلئے تحریک انصاف نے کور گروپ تشکیل دے دیا ہے جو تمام پولنگ سٹیشنوں کے نتائج اکھٹا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اسی طرح پی ٹی آئی کی خواتین بھی این اے154میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ اور دیگر انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...