شہریوں کے مسائل کے حل کیلیے شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے ،تنویر بلوچ
کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے چیف آفیسر تنویر خان بلوچ نے روزنامہ پاکستان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوٹ عبدالمالک کی گلیوں بازاروں کی صفائی ستھرائی ،سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے اور ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں ۔شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے ۔جس میں شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے شکایات درج کروا سکتے ہیں ۔چیف آفیسر تنویر خان بلوچ نے بتایا ہے کہ میں علاقہ کا معائنہ بھی کرتا ہوں ۔
میونسپل کمیٹی کے بازاروں ،گلیوں ،عبادگاہوں کے ارد گرد صفائی ستھرائی کی خود نگرانی کرتا ہوں ۔شہریوں کو پینے کے صاف شفاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں