شرقپورخورد مین بازار کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہری پریشان

شرقپورخورد مین بازار کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہری پریشان

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک کے قدیمی علاقہ شرقپورخورد مین بازار کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار طلباء ،طالبات ،مریضوں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا ۔تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کے قدیمی علاقہ شرقپور خورد کے مین بازار کی سڑک 5سال کے بعد ہی ٹوٹ پھوٹ گئی ۔علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ سڑ ک جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ گہرے کھڈے پڑے ہوئے ہیں ۔مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک کے علاقہ شرقپورخورد کے مین بازار کی سڑک جلد از جلد بنائی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4