شنگھائی تعاون تنظیم اور سی پیک میں رابطوں سے رکن ممالک میں اقتصادی تعاون بڑھے گا : سرتاج عزیز

شنگھائی تعاون تنظیم اور سی پیک میں رابطوں سے رکن ممالک میں اقتصادی تعاون ...

اسلام آباد (این این آئی)منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری اور شنگھائی تعاون تنظیم کے درمیان رابطوں سے رکن ممالک میں اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا، سی پیک کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز پورے خطہ میں معاشی نمو و مواقع کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل راشد علیموف سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے گزشتہ روزیہاں ان سے ملاقات کی۔ سرتاج عزیز نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی شمولیت کے حوالہ سے ایس سی او سیکرٹریٹ کے تعاون اور حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے ہمارے باہمی اعتماد، فائدے، برابری، مشاورت اور احترام پر مبنی مشترکہ وژن کو فروغ ملے گا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی وژن 2025ء کے ساتھ مقاصد میں علاقائی رابطہ کاری شامل ہے اور یہ شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقیاتی حکمت عملی 2025ء کا بھی اہم جزو ہے، پاکستان ٹریڈ اور ٹرانزٹ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اس سلسلے میں حکومت انفراسٹرکچر، شاہراہوں، ریلویز اور بندرگاہوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر راشد علیموف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل رکنیت سے پورے خطہ کے ترقی کے امکانات بڑھیں گے۔ اس موقع پر انہیں سی پیک کے تحت جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

سرتاج عزیز

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...