مردان کی اسماء کا ڈی این اے مشتبہ شخص سے میچ کر گیا ، بچی کے رشتہ دار گرفتار

مردان کی اسماء کا ڈی این اے مشتبہ شخص سے میچ کر گیا ، بچی کے رشتہ دار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،مردان (مانیٹرنگ ڈیسک)مردان میں بداخلاقی کے بعد قتل ہونیوالی 4 سال کی بچی اسماء کاڈی این اے ایک مشتبہ شخص سے میچ کرگیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کے 3 رشتہ داروں کو حراست میں لے لیاہے ۔ذرائع کے مطابق مردان پولیس کو پنجاب فرانزک لیب کی جانب سے اسما ء کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوگئی جس کے بعد پولیس نے گوجر گڑھی میں کارروائی کرتے ہوئے اسماء کے 3 رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسماء کیس میں پراپیگنڈا کیا گیا تھا کہ بچی طبعی موت مری تاہم اب بچی کا ڈی این اے ایک ملزم سے میچ کر گیا اور ڈی این اے رپورٹ خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردی ہے۔
اسماء بداخلاقی کیس

مزید :

علاقائی -