سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزا یافتہ 14ملزمان کی سزا پر عملدر آمد روک دیا

سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزا یافتہ 14ملزمان کی سزا پر عملدر آمد روک دیا

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزا یافتہ چودہ ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روکتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے منگل کے روز کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، عدالت نے وکلاکے دلائل سننے کے بعد فوجی عدالت سے عمر قید پانے والے چودہ ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا، ملزمان کو دو ہزار پانچ میں رینجرز اہلکاروں کو قتل کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی جس پر ملزمان کی طرف سے ملٹری کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں چیلنج کیا تھا تاہم ہائی کورٹ نے دائر اختیار سے باہر ہونے پر اپیلیں خارج کردی تھی، ملزمان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا سپریم کورٹ نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر تے ہوئے فریقین کو نوٹسزجاری جاری کردیئے اور سزاؤں پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیدیا ملزمان میں غلام عباس، ممتاز احمد، محمد عباس، شبیر رضوی، علی رحمت، بلال حسین ، جمیل، جمیل حیدر، طارق اختر حسین زاہد علی مجاہد حسین، صفدر علی، اور یعقوب شامل ہیں، تمام ملزمان پر 2005میں گلگت میں رینجرز پر فائرنگ کا الزام ہے، فائرنگ کے دوران دو رینجرز اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے ۔

سزا معطل

مزید : علاقائی