جدہ میں21 ٹن ناقابل استعمال کھجوریں ضبط،فیکٹری سیل

جدہ میں21 ٹن ناقابل استعمال کھجوریں ضبط،فیکٹری سیل

جدہ (صباح نیوز)سعودی عرب میں ایف ڈی اے کے انسپکٹرز نے کھجوروں کی فیکٹر ی کو سیل کرتے ہوئے ناقابل استعمال21 ٹن کھجوریں ضبط کر لیں۔ عرب میڈیارپورٹ کے مطابق جدہ شہر کے محکمہ ایف ڈی اے کے انسپکٹرز نے جدہ میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فیکٹری کے کارکن ایسی کھجوروں کے پیکٹوں کی تیاری کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے پکڑے گئے جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں ۔انہوں نے کہا کہ پکڑی جانے والی21 ٹن کھجوریں ناقابل استعمال تھیں جو ضبط کرلی گئی ہیں جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔

کھجوریں ضبط

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...