تحقیقات کا دائرہ وسیع ، پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک تک رسائی مانگ لی

تحقیقات کا دائرہ وسیع ، پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک تک رسائی مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان را کے ایجنٹ کلبھوشن نیٹ ورک کے دو درجن سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کرنا چاہتا ہے اس سلسلے میں پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت سے کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک تک رسائی بھی مانگ لی گئی ۔ دہشت گردی کے علاوہ پاکستان کے خلاف جرائم کا بھی جائزہ لیاجائے گا جبکہ پاکستان یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں بھی اٹھائے گا۔
پاکستان /کلبھوشن یادیو

مزید :

علاقائی -