آزاد کشمیر میں بھی قادیانی غیر مسلم قرار ، اذان اور تبلیغ پر پابندی عائد

آزاد کشمیر میں بھی قادیانی غیر مسلم قرار ، اذان اور تبلیغ پر پابندی عائد

مظفرآباد (صباح نیوز)آزادکشمیر میں بھی قادیانیوں کوآئینی طورپر غیر مسلم قراردیدیا گیا ۔آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس میں تحفظ ناموس رسالتﷺ ایکٹ2018متفقہ طورپر منظور کر لیا۔ آزاد جموں و کشمیر قا نون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس میں آزاد جمو ں وکشمیر عبوری آئین 74(12 ویں ترمیمی) ایکٹ، 2018منگل کے روز پیش کیا گیا جس کے تحت قا د یا نیو ں کو غیر مسلم قرار دینے کا بل پیش کیا گیا جوایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔مشترکہ اجلاس سپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت شروع ہوا تو وزیرقانون راجہ نثار احمد نے آزاد جموں وکشمیرعبوری آئین (12ویں ترمیم)ایکٹ 2018,پر کمیٹی آن بلز کی رپورٹ ایوان میں پیش کی اور ترمیم کا مسودہ ایوان میں شرکاء کو پڑھ کر سنایا جس کے بعد ایوان میں نئے بل پر عام بحث کا آغاز ہو ا۔نئے بل پرپیر سید علی رضاء بخاری نے بحث کا آغاز کیااور کہا کہ آج ایک ایسا مبارک موقع ہے کہ ایوان میں تاریخی بل منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیںآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں منگل کے روز منظور ہونے والی بارہویں ترمیم میں پہلی بار مسلم اور غیر مسلم کی تعریف کرد ی گئی جسے آئینی حیثیت بھی حاصل ہوگئی۔دی آزادجموں وکشمیر انٹرکانسٹیٹیوشن ایکٹ 2018ء کے نام سے موسوم اس بل میں قادیانیوں سمیت تمام غیر مسلم ادیان اور مذاہب سے آگاہ کرتے ہوئے مسلمان کی بھی تعریف کردی گئی ہے۔اس بل کی منظوری کے بعد قادیانی خود کو مسلمان ظاہر نہیں کر سکتے ۔ مسجدطرز پر اپنا گرجہ تعمیر کرنے ،اذان دینے اور تبلیغ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی جبکہ جملہ شعائر اسلام جن میں مسجد کے مینار،اپنی عبادت گاہ پر کلمہ اسلام لکھنے سمیت تمام رسومات اور عبادات سرعام کرنے پر قادیانیوں پر پابندی عائدہوگی۔ بعدازاںآزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس دو روز جاری رہنے کے بعد منگل کے روز غیر معینہ مُدت کے لےئے ملتوی ہو گیا۔دریں اثناآزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی و آزاد جموں و کشمیر کونسل کے سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ اجلاس میں عقیدہ ختم نبوت کے بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے بل کے محرکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فرقہ قادنیت ایک ایسا فتنہ ہے کہ لوگوں کے عقیدے اور ایمان کو کمزور کیا جاسکے انگریز سامراج نے مسلمانوں کو کنفیوژ کرنے کے لئے فتنہ قادیانیت کو بڑھایا۔

قادیانی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...