ریپ سے متاثرہ افراد کی شناخت میڈیا میں عام کیے جانے پراسلام آباد ہائی کورٹ کا وزارت داخلہ اور پیمرا کو نوٹس

ریپ سے متاثرہ افراد کی شناخت میڈیا میں عام کیے جانے پراسلام آباد ہائی کورٹ ...

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ریپ سے متاثرہ افراد کی شناخت میڈیا میں عام کیے جانے پر پٹیشن پر نوٹسز جاری کردیے۔درخواست گزار شرافت علی اور عمر ساجد چین کی جانب سے دائر پٹیشن میں عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ قصور میں زینب امین کے ریپ اور قتل کیس کے بعد ریپ سے متاثرہ افراد کی شناخت کو منظر عام کیا جارہا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ریپ سے متاثرہ افراد ٹی وی چینلز اور اخبارات میں متاثرین کی شناخت ظاہر کیا جانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریپ متاثرین کی شناخت ظاہر کیا جانا قابل سزا جرم ہے۔اسلام آباد کے جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست منطور کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔

وزارت داخلہ اور پیمرا کو نوٹس

مزید : علاقائی