مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، ایک فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، ایک فلسطینی شہید

رملہ(آن لائن) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے نائب گورنرجینن کمال ابو الروب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جینن اور نابلوس میں متعد د دیہاتوں کو حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا ۔ فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع نے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت نثار احمد جرار کے طور پر کی ہے ۔جرار کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انکا انیس سالہ بیٹا اسرائیلی فورسز کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔

فلسطینی شہری شہید

مزید : علاقائی