یقین ہے پاکستان ہما رے شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرتا رہے گا،چین

یقین ہے پاکستان ہما رے شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرتا رہے گا،چین

بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزارت خارجہ نے کراچی میں چینی شہری پرحملے اور ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور فوج انسداد دہشت گردی اور سماجی سیکیورٹی کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے،پاکستان کی متعلقہ کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں،، ہمیں امید اور یقین ہے کہ پاکستان چینی لوگوں اور اداروں کی سلامتی اور تحفظ کے لئے اقدامات کرتا رہے گا، ہلاک شہری کے لواحقین کیلئے مثبت امداد فراہم کرے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں ایک چینی شہری کی فائرنگ میں ہلاکت کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے چینی شہریوں کے خلاف دہشت گردوں کی انتہا پسند حرکت کی سخت مذمت کی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...