بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 25 سو سے زائد مدرسوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل

بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 25 سو سے زائد مدرسوں کی رجسٹریشن کا عمل ...

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت گزشتہ ایک سال سے اب تک25 سو سے زائد مدرسوں کے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ذرائع کے مطابق بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ میں دہشت گردی کی حالیہ واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں مدرسوں کے رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے بلوچستان بھر میں گزشتہ ایک برس کے دوران2500 سے زائد مدرسوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر دیا گیا تا ہم صوبے کے دور دراز علاقوں میں موجود مدرستوں کی رجسٹریشن تا حال نہ ہو سکے گزشتہ ایک برس کے دوران بلوچستان کے مختلف مدارس کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے واضح رہے کہ گزشتہ کئی برس قبل کوئٹہ کے نواحی علاقوں خروٹ آباد، پشتون آباد، کچلاک، سریاب سمیت دیگر علاقوں میں کئی مدرسے قائم کئے گئے مگر ان مدرسوں کو حکومت کیساتھ رجسٹریشن نہیں کی گئی جس کے باعث نیشنل ایکشن پلان کے بعد تمام مدارس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا جس پر علماء کرام کو بھی اعتماد میں لیا گیا اور علماء کرام نے بھی مدارس کے رجسٹریشن کو عمل کو خوش آئند قرار دیدیا ۔

بلوچستان

مزید : علاقائی