خیبر پختونخوا پولیس بیان واپس لینے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے،عاصمہ کی بہن صفیہ رانی

خیبر پختونخوا پولیس بیان واپس لینے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے،عاصمہ کی بہن صفیہ ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی نے میڈیاسے گفتگو میں بتایا کہ خیبر پختونخوا پولیس دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنا یہ بیان واپس لیں کہ ’’پولیس پی ٹی آئی رہنما کے بھانجے مجاہد اللہ آفریدی کی دھمکیوں سے آگاہ تھی اور اس نے ہماری فیملی کی کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی ملزم کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کی کوئی کوشش کی‘‘۔مقتولہ عاصمہ کی بہن صفیہ نے کہا کہ کے پی پولیس اور حکومت نے کئی مرتبہ مجھ سے رابطہ کیا اور بار بار مجھ سے یہی کہا کہ کے پی پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی بیان نہ دوں اور اپنا پہلا بیان بھی واپس لے لوں۔

صفیہ رانی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...