آصف ہاشمی کو دفاع کاموقع دینا چاہتے ہیں، واپس لانے کی دستاویزات تیار کی جائیں، سپریم کورٹ

آصف ہاشمی کو دفاع کاموقع دینا چاہتے ہیں، واپس لانے کی دستاویزات تیار کی ...

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے وزارت خارجہ کوبیرون ملک سے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو واپس لانے کی دستاویزات تیارکرنے کاحکم دیدیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے متروکہ وقف املاک کی زمین سستے داموں فرخت کئے جانے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ آصف ہاشمی کدھر ہے ؟ آصف ہاشمی کے وکیل کا کہنا تھا کہ آصف ہاشمی کوپاسپورٹ ایشو نہیں ہوا ایمبیسی نے واپسی کے راستے میں رکاوٹیں ختم نہیں کیں حالانکہ 3فروری کووزارت داخلہ کونوٹس دیاہے جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستانی قونصلرکوحکم دے دیتے ہیں ہاشمی کولے کرہاکستان آجائیں آصف ہاشمی کوپاکستان میں پکڑانہیں جائے گاکیونکہ ہم عزت دار آدمی کوعزت کے ساتھ واپس لاناچاہتے ہیں تاکہ ساری زندگی مفروری کادھبہ ان پر نہ رہے چیف جسٹس نے کہاکہ انھیں دفاع کاموقع دیناچاہتے ہیں چیف جسٹس نے وکیل سے کہاکہ آپ خود جاکریوایای سے آصف ہاشمی کولے کرآئیں آپ کوکتنے دن دیں ؟ وکیل کا کہنا تھا کہ15دن دے دیں ان کادوبئی میں کاروبار ہے کاروبار کو سمیٹنا ہوگا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 4بجے تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو آصف ہاشمی کی دستاویزات تیارکرنے کاحکم دے دیاچیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دستاویزات تیارکرکے آج ہی دیں دستاویزات ملنے کے بعد آصف ہاشمی اگلے ہفتے پاکستان آجائیں آصف ہاشمی کے وکیل کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ میرے موکل کو پاسپورٹ ایشو کرے ، چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو پاکستان ایک مرتبہ سفرکی سہولت مل جائے گی۔

آصف ہاشمی

Bac

مزید : علاقائی