کامران ٹیسوری نے 3 فروری 2017 کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کی

کامران ٹیسوری نے 3 فروری 2017 کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے رہنما کامران ٹیسوری نے 3 فروری 2017 کو ایم کیو ایم پاکستان میں باضابطہ شمولیت اختیار کی تھی اور ان کے ہمراہ تاجر جہانزیب مغل نے بھی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کے موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا تھا کہ وہ کراچی کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کے لیے ایم کیو ایم میں شامل ہورہے ہیں۔اس کے بعد کامران ٹیسوری کو ایم کیو ایم پاکستان کا ڈپٹی کنوینر بنادیا گیا تھا جس پر پارٹی کے بعض رہنماؤں نے اعتراض بھی کیا تھا۔بعد ازاں 3 دسمبر 2017 کو کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم پاکستان کے جلسوں میں شرکت سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد پارٹی میں اندرونی اختلافات کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں۔کامران ٹیسوری نے کہ اتھا کہ وہ جلد ایک پریس کانفرنس کریں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جب کہ انہوں نے تصدیق کی تھی کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث وہ گھر پر بیٹھ گئے ہیں۔اس وقت یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو منانے کا ٹاسک اپنی والدہ کو دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی