چین کا میزائل شکن نظام کا تجربہ کامیاب

چین کا میزائل شکن نظام کا تجربہ کامیاب

بیجنگ (آن لائن) چین نے ایک اور میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گراؤنڈ بیسڈ مڈکورس میزائل شکن ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیاگیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تجربہ کے دوران تمام اہداف کامیابی سے پورے ہوئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور یہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔

چین/میزائل شکن نظام

اڑیسہ(آن لائن) بھارت نے جوہری صلاحیت کے حامل اگنی ون (اے) بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اڑیسہ میں بھارتی فوج کی سٹرٹیجک فورس کمانڈ نے سات سو کلومیٹر تک مار کرنے والے اگنی میزائل کے18ویں ورژن کا اینٹی نگرینڈ ٹیسٹ رینج سے تجربہ کیا ہے پندرہ میٹر طویل اگنی میزائل کا وزن ب12ٹن ہے جو ایک ہزار کلو گرام وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

بھارتی میزائل تجربہ

مزید : علاقائی