ارشد وہرا کو فلو کراسنگ پر ڈپٹی میئر شپ سے نا اہل قرار دیا جائے ، ایم کیو ایم پاکستان

ارشد وہرا کو فلو کراسنگ پر ڈپٹی میئر شپ سے نا اہل قرار دیا جائے ، ایم کیو ایم ...

اسلام آبا د( آئی این پی ) الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کی نا اہلی سے متعلق کیس میں جواب الجواب جمع کر ا دیا گیا،جواب میں ارشد وہرہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان الگ سیاسی جماعت ہے، ارشد ووہرا کے الزامات بے بنیاد ہیں، ارشد وہر ا نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کر کے فلور کراسنگ کی، ارشد ووہرا نے ایم کیو ایم لندن کی بجائے ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر بلدیاتی الیکشن جیتا لہٰذافلور کراسنگ واضح ہو گئی ہے اس لئے اسے نا اہل قرار دیا جائے،پی ایس پی ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کو ایک کہہ کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن میں ڈپٹی مئیر کراچی کی ارشد وہرہ کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل فروغ نسیم الیکشن کمیشن میں پیش ہو ئے ،ایم کیو ایم پاکستان نے جواب الجواب جمع کر ا دیاجبکہ ارشد وہرہ کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات کو پڑھنے کیلئے وقت مانگ لیاجس کے بعد الیکشن کمیشن نے 15 فروری تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

ارشد وہر کیس

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...