حمزہ لورز کی جانب سے ہمایوں ریاض کو جنرل سیکرٹری پنجاب مقرر

حمزہ لورز کی جانب سے ہمایوں ریاض کو جنرل سیکرٹری پنجاب مقرر

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن حمزہ لورز کی جانب سے جناب ہمایوں ریاض خان کو جنرل سیکرٹری پنجاب مقرر کیا گیا، اس موقع پر ہمایوں ریاض خان کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں چیئرمین مسلم لیگ ن یوتھ حمزہ لورز چودھری عابد، چیئرمین و ایڈوائزر چیف منسٹر پبلک فیملی ٹیشن کمیٹی ایکسائز ٹیکسیشن و نار کوٹکس کنٹرول پنجاب چودھری منیر و گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ڈسکہ سے آئے ہوئے عہدیداران نے خطاب کیا۔ ہمایوں ریاض خان نے اپنے خطاب میں مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیاہے وہ تن من دھن سے اپنے قائدین کے وژن کو نوجوان نسل میں آگے بڑھائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4